پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 769مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر57 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,44,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر70افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے36افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔