گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نئے بحران کا پیش خیمہ ہے ،بشارت جسپال،
پنجاب کے حکمران تیل ، گھی کی نئی قیمتوں پر عمل کروائیں یا گھر جائیں ، موجودہ پنجاب حکومت کے دور میں اشیائے خوردو نوش کے پانچ مصنوعی بحران آئے ،صوبائی صدر عوامی تحریک
جمعہ 13 مارچ 2015 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ تیل ،گھی کی قیمتوں میں 15روپے کلو کمی کا اعلان نئے بحران کا پیش خیمہ ہے ۔ حکومت مخلص ہوتی توگھی ملز مالکان کو پہلے اعتماد میں لیتی ،اب پکڑ دھکڑ کے ڈرامے کے نتیجے میں بحران پیدا ہو گا اور 200روپے والا آئل اس سے بھی زائد نرخوں پر بلیک میں بکے گا ،کیونکہ موجودہ حکومت مارکیٹ مافیا پر مشتمل ہے ،مصنوعی بحران پیدا کرنے کیلئے ایسے ہی ہتھکنڈے اختیار کرتی ہے ،انہوں نے حکومت کی رٹ ہوتی تو ناجائز منافع خور حکومتی فیصلے تسلیم کرنے سے انکار نہ کرتے۔
گذشتہ روز عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بشارت جسپال نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت کے دور میں اشیائے خوردو نوش کے پانچ بڑے بحران آئے جن میں غریب صارفین کی جیبوں سے اربوں روپیہ نکال لیا گیا ۔(جاری ہے)
سب سے پہلے چینی کا مصنوعی بحران لایا گیا جس کے نتیجے میں 25روپے کلو والی چینی 125روپے کلو میں فروخت ہوئی اسکے بعد آلو،پیاز،ٹماٹر، آٹے کی قیمتوں اور مرغی کا بحران آیا۔
انہوں نے کہا کہ سچ کہتے ہیں تاجر پیشہ ذہنیت کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں گھسنے دینا چاہیے،جب بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا مرحلہ آتا ہے تو یہ تاجر اور سرمایہ دار حکمران ایک ہو جاتے ہیں ۔عوام شور و غوغا کرتے رہ جاتے ہیں اور یہ اربوں کی دیہاڑیاں لگا کر غائب ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اپنے اعلان پر عمل کروائیں یا گھر چلے جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.