جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کے صاحبزادے محمد احمد وفات پا گئے

جمعہ 13 مارچ 2015 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کے صاحبزادے محمد احمد وفات پا گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ان کی نماز جنازہ آج ہفتہ 14مارچ کو صبح دس بجے مرکز طیبہ مریدکے میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محمد احمد حافظ عبدالرحمن مکی کے سب سے چھوٹے صاحبزادے اور امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید کے بھانجے تھے۔ ان کی عمردس برس تھی۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر ظفر اقبال، حافظ عبدالغفار المدنی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد،مولانا نصر جاوید، قاری محمد یعقوب شیخ، انجینئر نوید قمر،حافظ محمد مسعود،مولاناابو الہاشم، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ طلحہ سعید، حافظ خالد ولید و دیگر نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ عنوان :