شہبازشریف کا راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس،رپورٹ طلب،

پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ،وزیراعلیٰ کا حکم

جمعہ 13 مارچ 2015 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے -

متعلقہ عنوان :