ورلڈ کپ معرکہ: آج بھارت اور زمبابوے جبکہ آسٹریلیا کا سکاٹ لینڈ سے ٹاکرا ہوگا

ہفتہ 14 مارچ 2015 00:09

ورلڈ کپ معرکہ: آج بھارت اور زمبابوے جبکہ آسٹریلیا کا سکاٹ لینڈ سے ..
آکلینڈ،ہوبارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے ، بھارت کامقابلہ زمبابوے جبکہ آسٹریلیا کا سامنا سکاٹ لینڈسے ہوگا ۔ پول بی میں بھارت اور زمبابوے آکلینڈ میں اپنا ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ کھیلیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح6 بجے شروع ہوگا۔ بھارت اور زمبابوے کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں 8 بار آمنے سامنے آئیں۔

صرف ایک بار زمبابوے بھارت کو زیر کر پایا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں بھارت ناقابل شکست جا رہا ہے جبکہ زمبابوے صرف یو اے ای سے ہی اپنا میچ جیت پایا۔ پول اے کا آخری میچ آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوبارٹ میں ہوگا جسے آسٹریلیا کے لئے کوارٹرز فائنل سے قبل پریکٹس میچ بھی کہا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں 4 بار ون ڈے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں جن میں 2 میچ میگا ایونٹ کے بھی تھے لیکن ہر بار سکاٹ لینڈ کو ہی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سکاٹ لینڈ اس ایونٹ میں بھی اپنا کوئی میچ نہ جیت پایا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم تین فتوحات کے ساتھ پہلے ہی کوارٹرز فائنل کے لیئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :