لکھوی کی رہائی کے حکم کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا.

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:10

لکھوی کی رہائی کے حکم کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ،امریکا.

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء).امریکا نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو پاکستانی عدالت نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے، اور اس رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں جاری قانونی کارروائی کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہماری طرف سے حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے، کہ وہ وعدے کے مطابق ممبئی حملے کے ملزمان، ان کی مالی معاونت اور ضمانت دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے ممبئی حملے کے مرکزی ملزم کی رہائی کے حکم کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ملزم ابھی قید میں ہے۔