مقبوضہ بیت المقدس میں میراتھن ریس کا اہتمام، جگہ جگہ ناکے لگا کر راستے بند کر دیئے گئے، نمازیوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:27

مقبوضہ بیت المقدس میں میراتھن ریس کا اہتمام، جگہ جگہ ناکے لگا کر راستے ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔ میراتھن ریس میں بیت المقدس میں جگہ جگہ ناکے لگا کرراستے بند کردیئے گئے ہیں جس کے سبب فلسطینی شہریوں کی نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصیٰ تک رسائی مشکل ہوگئی ۔اطلاعات کے مطابق میراتھن دوڑ جمعہ کو مغربی بیت المقدس کی قدیم دیوار سے شروع ہوئی اور شہر کے وسط میں شاہراہ نمبر ایک پرجا کر ختم ہوئی۔

نام نہاد میراتھن دوڑ کا اصل مقصد بیت المقدس کی تاریخی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی ایک نئی سازش ہے۔عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد نے سے شہر کے اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے جگہ جگہ ناکے لگا کرشہریوں کی آمدورفت بند کردی تھی۔

(جاری ہے)

صہیونی پولیس کی ناکہ بندی کے باعث شہریوں کو نماز جمعہ کیلئے بیت المقدس تک رسائی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میراتھن ریس کے خلاف فلسطینی عوام میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے میراتھن دوڑ کوبیت المقدس کے خلاف ایک گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں میراتھن ریس جیسے ایونٹ کا اہتمام بیت المقدس کو مزید متنازعہ بنانے اور اسے صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔