برلن، عدالت نے مسلم خاتون اساتذہ کے اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی ختم کر دی

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:27

برلن، عدالت نے مسلم خاتون اساتذہ کے اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی ختم ..

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)جرمنی کی اعلیٰ عدالت نے مسلم خاتون اساتذہ کے اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی ختم کر دی۔میڈیا اطلاعات کے مطابق جنوب مغربی جرمنی کے علاقے کالسروہے میں قائم عدالت نے 2 مسلم خواتین کی طرف سے دائر کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ مسلم خاتون اساتذہ سکولوں میں اسکارف اوڑھ سکتی ہیں تاوقت یہ کہ اس سے سکول کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

جج نے کہا کہ مسلم خاتون اساتذہ پر 2003 میں عائد یہ پابندی ملکی آئین کے مطابق نہیں۔عدالت کے مطابق سر پر سکارف لینے کی پابندی کا جواز محض اسی صورت میں بنتا ہے جب یہ سکول کے امن یا کسی صوبے کے غیر جانبداری کیلئے واقعی خطرہ ہو، محض خیالی خطرہ اس پابندی کیلئے کافی نہیں ہے۔ عدالت نے جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایجوکیشن ایکٹ کا کچھ حصہ بھی منسوخ کر دیا ہے جس میں کرسچن اقدار اور روایات کو فروغ دینے کی بات کی گئی تھی۔ عدالت کے مطابق یہ دیگر مذاہب کیلئے ناموافق ہے، اس لئے یہ درست نہیں ہے۔