ورلڈ کپ 2015: زمبابوے کا بھارت کو جیت کے لیے 288رنز کا ہدف

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:31

ورلڈ کپ 2015: زمبابوے کا بھارت کو جیت کے لیے 288رنز کا ہدف
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 39ویں میچ میں زمبابوے نے بھارت کو جیتنے کے لیے 288رنز کا ہدف دیا ہے ۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، برینڈن ٹیلر نے شاندار سنچری کی بدولت اپنے آخری ایک روزہ میچ کو خوب یاد گار بنایا اور 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 138 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سین ولیمز نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 گیندوں میں 50 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں چامو چھبابھا 7، ہیملٹن مساکڈزا 2، سولومن مائر 9، کریگ اروائن 27، سکندر رضا 28، ریگس چکبوا 10 اور تناشے پنینگرا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے محمد شامی، امیش یادؤ اور موہت شرما نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ روی چندرن اشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ عنوان :