اداکارہ سنی لیونی رجنی کانتھ کی مداح نکلیں

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:41

اداکارہ سنی لیونی رجنی کانتھ کی مداح نکلیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی رجنی کانتھ کی مداح نکلیں، اپنی نئی آنے فلم ایک پہیلی لیلا کے گانے میں انہی کی طرح اسٹیپس کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ وہ تامل اداکار رجنیکانتھ کی بہت بڑی مداح ہیں انہیں نہ صرف انکی اداکاری پسند ہے بلکہ انکے ڈانس کی بھی فین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم کے گانے سییاں سپر اسٹار میں اننا کے جیسا چشمہ لگا کے انہی کی طرح تھرکتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

اس گانے کے کوریوگرافر احمد خان جو کہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں انکا کہنا ہے کہ جب سنی نے انہیں بتایا کہ وہ رجنیکانتھ کے اس مخصوص اسٹیپ کو پسند کرتی ہیں تو اسی وقت انہوں نے اس اسٹیپ کو گانے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس اسٹیپ کو کرنے کے لئے سنی کو آدھا گھنٹہ لگا تھا۔ لیکن پھر وہ نہایت ماہرانہ انداز میں اسے کرنے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنی کو اس طرح سے چشمہ لگانا اتنا پسند آیا کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی وہ اسی انداز میں چشمہ لگاتی تھیں۔بابی خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایک پہیلی لیلا 10 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔