ویسٹ انڈین ارمان بہالے جانے کیلیے طوفان کا امکان

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:50

ویسٹ انڈین ارمان بہالے جانے کیلیے طوفان کا امکان
نیپیئر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) ویسٹ انڈین بہائے جانے کے لیے طوفان کا امکان روشن ہو گیا ، اس وقت 4پوائنٹس کی حامل کیریبیئن سائیڈ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف اتوارکو میدان میں اترنا ہے ۔ پلیئرزآسان میچ میں فتح سے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں، پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم 8پوائنٹس کے ساتھ براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنالے گی، ناکام سائیڈ اور یو اے ای کیخلاف متوقع فتح کی صورت میں ویسٹ انڈیز میں سے کسی ایک کی پیش قدمی کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا جس میں کیریبیئنز آگے ہیں۔

دوسری جانب پیر کو نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل پر پام طوفان اور اتوار کو مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اگر شومئی قسمت سے ایک روز قبل ہی نیپیئر میں اس کے اثرات محسوس کیے گئے اور میچ نہ ہوسکا تو ویسٹ انڈیز کی امیدوں کا خون ہو جائے گا، بے نتیجہ مقابلے میں کیریبیئنز کو صرف ایک پوائنٹ حاصل ہوگا، یوں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں کامیاب اور ناکام دونوں ٹیمیں بالترتیب کوارٹرفائنل کیلیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین مینجر رچی رچرڈسن نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں بقا کی امیدیں زندہ رکھنے کیلیے ہمارا میچ کھیلنا ضروری ہے، ہمیں پوائنٹس اور ایک بڑی فتح کی سخت ضرورت ہے، اس لیے چاہتے ہیں کہ میدان میں سورج چمکتا نظر آئے، امید ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :