ایک مداح نے ریسٹورنٹ کو چلبل پانڈے جی سے منسوب کردیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:50

ایک مداح نے ریسٹورنٹ کو چلبل پانڈے جی سے منسوب کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)سلمان خان کے پرستار دنیا بھر میں ہیں اور ممبئی میں رہنے والا ایک مداح تو ایسا نکلا جس نے ریسٹورنٹ کو چلبل پانڈے جی سے منسوب کردیا۔

(جاری ہے)

دبنگ خان کی تو بات ہی الگ ہے، ہر ادا پر مرمٹتے ہیں چاہنے والے ، ہر فلم باکس آفس پر مچا دیتی ہے تہلکہ جبھی تو پرستار بھی کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔متاثر تو ہیں ان سے ممبئی کا ایک شہری، جس نے ریسٹورنٹ کا نام رکھ دیا ہے بھائی جان ،اس ریسٹورنٹ کے ہر کونے میں سلمان خان کی قد آور تصویریں لگی ہیں۔