بھارت سے نہیں ڈرتے، بنگلہ دیش کا کوارٹر فائنل سے قبل اعلان

ہفتہ 14 مارچ 2015 11:58

بھارت سے نہیں ڈرتے، بنگلہ دیش کا کوارٹر فائنل سے قبل اعلان
ہیملٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) قائم مقام بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کوارٹر فائنل سے قبل بھارت سے خوف کا تاثر رد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کی پرفارمنس سے بلاشبہ ہمارے حوصلوں کو جلا ملی، ہم نے نیوزی لینڈ کیخلاف جس انداز کاکھیل پیش کیا یقینی طور پر اس سے کوارٹر فائنل میں مدد ملے گی، ہم نے ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی کو اپنا پہلا ہدف بنایا تھا۔

اگر ہم نے اس دن اچھا کھیل پیش کیا تو کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ ایک سوال پر شکیب نے کہا کہ اگر سنگاکارا ورلڈ کپ میں لگاتار چار سنچریاں بنا سکتے ہیں تو پھر محموداللہ کیوں ایسا نہیں کرسکتا؟ بنگال ٹائیگرز اب19 مارچ کو میلبورن گرائونڈ پر دفاعی چیمپئن بھارت کیخلاف کوارٹر فائنل کھیلں گے۔

متعلقہ عنوان :