ورلڈکپ2015ء، زمبابوے کے ہدف کے تعاقب میں بھارت چاروکٹیں گنوا بیٹھی

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:17

ورلڈکپ2015ء، زمبابوے کے ہدف کے تعاقب میں بھارت چاروکٹیں گنوا بیٹھی

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2015ء) ورلڈکپ 2015ء کے پول میچ میں زمبابوے کے 288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے جس میں بھارتی ٹیم 4وکٹوں کے نقصان پر 23 اوور میں 92 رنز جوڑ سکی ہے۔ بھارت کو پہلا نقصان 6.1 اوور میں اس وقت ہوا جب روہت شرما 16 رنز پر 21 کے مجموعی سکور پر تناشے کی بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے کھلاڑی شیکھر دھون بھی تناشے کی بال پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارت کے تیسرے کھلاڑی رہانے 19 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 71 تھا۔ بھارت کے چوتھے کھلاڑی ویرات کوہلی 38 رنز پر سکند رضا کی بال پر 92 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل زمبابوے نے 48.5 اوور میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔زمبابوے کی طرف سے ٹیلر نے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یہ ان کا زمبابوے کی طرف سے آخری میچ بھی ہے جبکہ ویلیمز 50 اور سکندر رضا 28 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :