اس بار بھی پاکستان کو شکست دینا کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی،ہم کوارٹر فائنل کھیلنے آئے ہیں، ولیم پوٹرفیلڈ

ہفتہ 14 مارچ 2015 12:19

اس بار بھی پاکستان کو شکست دینا کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی،ہم کوارٹر ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پوٹرفیلڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے پاکستان کو پہلے بھی ہرایا ہے اور اس بار بھی پاکستان کو شکست دینا کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتی ہیں۔ ’سب جانتے ہیں کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

پوٹرفیلڈ کا کہنا تھا کہ مصباح ایک بڑا کھلاڑی ہے، جو اب تک ان مقابلوں میں چٹان کی طرح مستحکم رہا ہے۔پاکستانی ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا ’ان کے پاس کئی اچھے اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں اور مصباح کی شکل میں اچھا کپتان موجود ہے۔ برصغیر میں آپ کہیں جائیں آپ کو کرکٹ کا اچھا ٹیلنٹ نظر آتا ہے۔ ان کے پاس یقیناً ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم اتوار کو انھیں ہرانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

2007 کی پاکستان کے خلاف جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے پورٹرفیلڈ نے کہا کہ بہت زبردست محسوس کیا۔ہمیں اس وقت کوئی نہیں جانتا تھا۔ اسی وجہ سے اس جیت کی بہت خوشی ہوئی تھی۔ خاص طور پر جب ہم نے پہلا میچ زمبابوے کے خلاف ٹائی کیا اور وہی اعتماد پاکستان کے خلاف میچ میں لے گئے۔ اگر ہم اتوار کو بھی پاکستان کو ہرا سکیں تو یہ آئرلینڈ کی کرکٹ اور آئرلینڈ کے لوگوں، اور ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ہو گا۔

جب ہم یہاں آئے تھے تو ہمارا ہدف کوارٹر فائنل تک پہنچنا تھا۔ اگر ہم یہ کر پائیں تو ہمیں بہت خوشی ہو گی۔ٹیم کی مورال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا مورال زبردست ہے جو تمام ٹورنامنٹ کے دوران ہی بہت زبردست رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم اتوار کو ہونے والے میچ کا انتظار کر رہے ہیں، اور ان کے کیمپ میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ یہ میچ جیتا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :