ملک بھر میں 75فیصد پینے کا پانی آلودہ اور غیر محفوظ

آلودہ اور غیر محفوظ پانی کی سب سے زیادہ شرح سندھ اور خیبر پختونخواہ میں پائی گئی ، تجزیاتی رپورٹ

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:11

ملک بھر میں 75فیصد پینے کا پانی آلودہ اور غیر محفوظ

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں تقریباً 75فیصد پانی آلودہ اور انسانی صحت کیلئے غیر محفوظ پایا گیا ، اس بات کا انکشاف پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسوسز کے لئے جانیوالے لیبارٹری ٹیسٹ میں کیا گیا ۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پانی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے تحقیقاتی ٹیم چاروں صوبوں سمیت ملک بھر کے چوبیس بڑے شہروں میں کام کررہی ہے جس کا مقصد ملک میں آلودہ پانی کی تحقیقات اور ملک بھر میں پانی کے معیار کو بہتر بنانا ہے ٹیم نے کل 360 پانی کے نمونے حاصل کئے جن میں 90محفوظ اور 270 غیر محفوظ اور انسانی صحت کیلئے ناقابل استعمال تھے ریسرچ کونسل نے پنجاب کے 12بڑے شہروں سے 163 پانی کے تجزیاتی نمونے لئے جن میں سے 60نمونے محفوظ اور 103 نمونے غیر محفوظ پائے گئے ہیں جن شہروں سے یہ نمونے حاصل کئے گئے ان میں بہاولپور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور شیخوپورہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ کے چار شہروں سے پانی کے 85نمونے حاصل کئے گئے جن میں تین نمونے محفوظ اور 82 غیر محفوظ اور انسانی صحت کیلئے ناقابل سماعت تھے اسی طرح خیبر پختونخواہ سے چالیس میں سے چھتیس نمونے غیر محفوظ اور چار محفوظ بلوچستان سے 47نمونوں میں سے 7 محفوظ اور 46 غیر محفوظ اور آلودہ پائے گئے ۔ ترجمان پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز ڈاکٹر نبی بخاری کا کہنا ہے کہ پانی کے نمونوں کا تجزیہ اور ٹیسٹ کرنے کے بعد ثابت ہوا ہے کہ بیشتر شہروں میں انسانی صحت کیلئے استعمال ہونے والا پانی آلودہ ہے ماہر ماحولیات آصف شجاع کا کہنا ہے کہ کثرت آبادی کو آلودہ پانی پینے پر مجبور کیا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :