سکاٹ لینڈ نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:15

سکاٹ لینڈ نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40ویں گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے میچ میں سکاٹش کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے 5بلے باز صفر آؤٹ ہوئے اور اب تک کسی بھی ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ صفر پع آؤٹ ہونے والی ٹیم ہے جن میں سکاٹ لینڈ کے بلے باز کاؤٹزر سب سے پہلے صفر پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد کپتان مومسن بھی اس ریکارڈ کا حصہ ہیں تیسرے کولمین، ٹیلر اور وارڈلا شامل ہیں۔واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے یہ سکاٹ لینڈ کا آخری پول میچ ہے۔