سلمان خان کیس میں اہم موڑآگیا،اداکار کیخلاف تفتیشی افسرکابیان ریکارڈ

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:18

سلمان خان کیس میں اہم موڑآگیا،اداکار کیخلاف تفتیشی افسرکابیان ریکارڈ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سلمان خان کے خلاف سڑک حادثہ کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور تفتیشی افسرنے اداکارکے خلاف بیان دیدیااوراْن کے لیے بڑی مصیبت کھڑی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنیوالے پولیس اہلکار اور تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایاکہ جب قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچے تواداکاروہاں موجود نہیں تھے تاہم سلمان خان کے ساتھ موجود پولیس کے سیکیورٹی گارڈ موقع پر موجود تھا اوراْس نے بتایاکہ سلمان خان کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

لوگ سلمان خان کے گارڈ روندرا پٹیل کے گرد جمع ہوگئے اور پولیس نے اْنہیں ہجوم سے باہر نکالااور اْسی کی مدد سے پولیس کو حادثے کی اطلاع ملی تھی۔راجیندرانے مزید بتایاکہ گارڈکی اطلاع پر جائے حادثہ سے 200میٹردورباندراکے علاقے میں واقع سلمان خان کے گھر پر پولیس پہنچی لیکن اداکارگھر میں موجود نہیں تھے۔تفتیشی افسرکا یہ بیان اداکار کیلئے مصیبت کھڑی کرسکتاہے کیونکہ اس سے سلمان خان کے گارڈ کے عدالت میں دیئے گئے بیان کو تقویت ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :