ٹام کروز نے اپنا گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:34

ٹام کروز نے اپنا گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز نے کولوراڈو میں واقع اپنا گھر بیچنے کا فیصلہ کر لیا، اس گھر کی قیمت 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔ ٹام کروز نے 298 ایکڑ پر مشتمل یہ گھر تب خریدا تھا جب انہوں نے نکول کڈمین سے شادی کی تھی۔ نکول کڈمین سے علیحدگی کے بعد ٹام کروز نے اداکارہ کیٹی ہومز سے شادی کی تاہم یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

اس دوران ٹام کروز ایک دو بار ہی اس گھر میں رہائش پذیر رہے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ سٹار کے پراپرٹی ایجنٹ بل فینڈل کے مطابق ٹام کروز اس گھر کو اس لئے بیچنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اسے اب استعمال نہیں کرتے۔ گھر چار بیڈرومز پر مشتمل ہے جبکہ اس میں بہرین ووڈن ورک ہوا ہوا ہے۔ یہ گھر شہر سے بیس منٹ کی مسافت پر ہے۔ اس گھر کے ساتھ ہی 16 سو ایکٹر کا گیسٹ ہاؤس بھی ہے۔ ٹام کروز ہالی ووڈ کے ان ستاروں میں شامل ہیں جو پراپرٹی کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ہی لاس اینجلس میں 34 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی خریدی تھی۔