رواں برس لوڈشیڈنگ میں 70فیصدتک کمی آئیگی،رانا مشہود

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سال 50سے70 فی صد لوڈشیڈنگ کم ہو گی، جس میں ہر سال کمی ہوتی چلی جائیگی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود نے لاہور میں اورسیز کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ اسوقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی ہے، جس پر قابو پانے کیلئے حکومت سر گرم عمل ہے۔پونے 2 برس کی قلیل مدت میں 11000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے پیسے پاکستان آگئے ہیں۔انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس سال 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی اورہر سال لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوتی چلی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اورسیز کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :