لاہور ہائی کورٹ میں بناسپتی گھی کی قلت کیخلاف درخواست دائر

ہفتہ 14 مارچ 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب میں جاری گھی کی قلت کو چیلنج کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ حکومت عوام کو اشیاء ضرورت سستے داموں فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو عوام کو سستا گھی فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :