پنجاب حکومت نے گھی ملوں کے تمام اعدادوشمار مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے گھی ملوں کے تمام اعدادوشمار مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ایف بی آر سے ٹیکس گوشوار مانگنے سمیت پام آئل کی امپورٹ ، گھی اور خوردنی تیل کی پیداوار ، فروخت اور ڈیلرز شپ کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے بھی متعلقہ محکموں کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے بعد گھی ملوں کے حقیقی اعدادوشمار مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں ایف بی آر سے ٹیکس گوشوار ے فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے جسکے تحت پیداوار ،سیلز ٹیکس سمیت دیگر ڈیوٹیوں کی مد میں ادائیگیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ ملوں کی روزانہ اور ماہانہ پیداوار ، مارکیٹ میں سپلائی اور فروخت اور ڈیلر ز شپ اور رجسٹریشن کے حوالے سے بھی ریکارڈ مرتب کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :