کاہنہ ‘ماموں کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا پانچ سالہ بچہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقہ کاہنہ میں ماموں کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا پانچ سالہ بچہ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ ہلوکی میں ساجد کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جسکی زد میں آکر ساجد کا بھانجا پانچ سالہ شاہ زیب شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا جارہا تھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہوائی فائرنگ اور بچے کی ہلاکت کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے تین افراد کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :