بلدیاتی انتخابات‘(ق) لیگ نے غیر فعال رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بھی بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ،غیر فعال رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے متعدد متحرک رہنما اور کارکن ان دنوں منظر نامے سے غائب ہیں جسکا قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں فعال اور متحرک کرنے کے لئے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ(ق) لیگ نے یہ اقدام بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر اٹھایا ہے اور اس سلسلہ میں چند روز میں باضابطہ طور پر مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جسکے بعد ان سر گرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :