سندھ حکومت بتائے 5سال گزر گئے علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے قاتل کہاں ہیں،سکندر شاہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:35

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے یوم شہادت 14مارچ پر مرکز اہلسنت ٹنڈوالہیار میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ تحفظ ناموس صحابہ  اور پاکستان میں قیام امن کے لئے علامہ عبدالغفور ندیم شہید کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اہلسنت نوجوان سندھ حکومت سے پوچھتے ہیں کہ 5سال گزر گئے علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے قاتل کہاں ہیں اہلسنت والجماعت ملک میں پر امن جدوجہد کر رہی ہے علماء ،بزرگوں ، اور نوجوانوں کے جنازے اٹھا کر بھی کبھی بدلے کا درس نہیں دیا آج بھی ہمارا پیغام امن ہے دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں ہم پر دہشت گردی کے الزمات بے بنیاد ہیں کراچی میں فاٹا سے زیادہ اسلحہ موجود ہے پاک فوج اور رینجرز درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اول روز سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کی ہے بلاتفریق آپریشن ہو اتو کراچی میں امن قائم ہو جائے گاسیاسی جماعت کے مرکز پر چھاپے کے بعد کراچی میں 4روز میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی ہے یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کے منی پاکستان میں دہشت گردی کا اصل ذمہ دار کون ہے اسلحے سے پاک کئے بغیر کراچی میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا پاکستان سے محبت کرتے ہیں اس لئے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے ہماری صفوں میں کوئی دہشت گرد شامل نہیں ہے جن کی صفوں میں جرائم پیشہ سزایافتہ دہشت گرد موجود ہیں وہ میڈیا پر معزز بن کر عوام تک اپنا ہر قسم کا پیغام پہنچارہے ہیں ایسے معزز ہی پاکستان میں خلفشار کے اصل ذمہ دار ہیں ترقی یافتہ پاکستان کے لئے دہشت گردی سے نجات ضروری ہے علماء اور مذہبی طبقے کو بدنام کر نے والوں کی اللہ رب العزت نے گرفت کی ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور پاک رینجرز کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :