پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل پیر سے شروع ہو گا

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل پیر سے شروع ہو گا،36اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے عملے کو ذمے داریاں سونپ دیں۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ماہ ستمبر کا شیڈول دیا ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام پیر سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس عمل کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے حلقوں کے نقشے، آبادی کی تفصیل، پرانی حلقہ بندیاں اور دیگر تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دی گئیں جبکہ لاہور میٹروپولیٹن کی ڈیڑھ سو یونین کونسلوں کو بڑھا کر 274کر دیا گیا، لاہور کیلئے ایک لارڈ میئر اور نو ڈپٹی میئرز ہونگے۔

حلقہ بندیوں کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے عملے کو ذمے داریاں سونپ دیں الیکشن کمیشن ضرورت پڑنے پر دیگر محکموں سے بھی مدد حاصل کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 28جولائی کو آویزاں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :