بائیو میٹرک تصدیق نہ کرانے کے باعث بند کی گئی سمز چھ ماہ تک کسی کو جاری نہیں کی جائینگی‘ چیئرمین پی ٹی اے

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق نہ کرانے کے باعث بند کی گئی سمز چھ ماہ تک کسی کو جاری نہیں کی جائیں گی،افغان سمز کی رومنگ ختم کردی گئی ہے، 12اپریل کے بعد جن سمز کی تصدیق نہیں ہوسکی گی وہ بند کر دی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کا آخری مرحلہ 12اپریل کو ختم ہو جائے گااور اس دوران تصدیق نہ ہونے والی تمام سمزبند کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنی سمز اپنے قریبی رشتہ داروں کے نام کراسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغان سمز کی رومنگ ختم کردی گئی ہے ۔