فاٹا میں سینیٹ انتخابات نہ کرانے کے اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) فاٹا میں سینیٹ انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار وکیل نے اپنی رٹ پٹیشن میں موقف اختیارکیاکہ صدارتی آرڈیننس واپس ہونے کے بعد ابھی تک فاٹا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیاگیا جو غیرقانونی اقدام ہے لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیاجائے کہ فاٹا میں سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :