عوامی شکایا ت پر ایکشن ،بلدیہ کورنگی کا ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن چلانے کا اعلان

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے ضلع بھر میں تجاوزات اور سرکاری ارضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور گلیوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو اب قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں مرتکب افراد اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ از خود تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیں ورنہ انسداد تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں تجاوزات کا خاتمہ شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر رکھے گئے سامان کو ضبط کرنے کے ساتھ قانونی کاروائی کا بھی کی جائیگی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کی محکمانہ کا رکردگی کے جائزے کے لئے محکماجاتی افسران کے اجلاس سے کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی اور شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے محکمہ جاتی سربراہان نے اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں تمام محکموں کے کا رکر دگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کا رکردگی کو مزید بہتر بنا کر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ صوبائی وزیر بلدیاتی شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت صاف سرسبز پر امن سندھ مہم کے دوران ضلع کورنگی کے چپے چپے میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے گئے جو کے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے انہوں نے محکمہ پارکس ،الیکٹریکل کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے اور گلیوں محلوں کی سطح پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا ئے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے حوالے سے دوران برسات عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے تمام تر مشنری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے اور ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں کا ہنگامی بنیادوں پر سروے کرکے جہاں فوری ضروری ہو نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے بعد ازاں بلدیہ کورنگی محکمہ انسداد تجاوزات نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم اور اس حوالے سے مزید موثر اقدامات کے لئے گرینڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا گیا ۔