کیوبا،سرکاری کمپنیوں سے 80 لاکھ انڈے چرانے کا الزام،عہدیداروں کو 20سال تک قید کی سزاؤں کی استدعا
ہفتہ 14 مارچ 2015 18:36
ہوانا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)کیوبا میں پراسیکیوٹرز نے سرکاری کمپنیوں سے80 لاکھ انڈے چرانے کے الزام میں ملوث عہدیداروں کو20سال تک قید کی سزائیں دینے کی استدعا کی ہے،یہ بات سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز بتائی۔ریاستی اخبار گرانما نے اطلاع دی ہے کہ 2012ء کے انڈوں کے معاملے نے کمیونسٹ ملک کی حکومت کو356000 ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
روزنامہ نے کہا کہ مجرموں کیلئے8سے20سال تک قید کی سزائیں دینے کی درخواست کی گئی ہے،یہ ایک مجرمانہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔پراسیکیوٹرز نے خوارک تقسیم کرنے والے19سرکاری ملازمین پر انڈوں کی تجارت کیلئے بلیک مارکیٹ قائم کرنے کیلئے دھوکہ دینے والے حساب کتاب،جعلی رسیدوں اور غیر مجاز ترسیلی راستوں کے استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔(جاری ہے)
اخبار نے کہا ہے کہ وہ جائزہ نہ لینے والے یا بدعنوان نگرانوں،ناقص یا غیر حاضر تنبیہی نظام اور سازباز کرنے والے یا قابل برداشت رویوں کی وجہ سے کامیاب ہوئے جو مقدمہ شروع ہوتے وقت بالکل خاموش رہے۔
مجرموں میں ہوانا صوبے کے لئے ریاستی تجارتی کمپنی کے معاشی ڈالر بکتر لبوس روبرٹو برزاگااوراس کے نائب شامل ہیں۔صدر راہول کاسترو نے2009ء میں بدعنوانی کو ملک کیلئے سرکاری قراردیتے ہوئے اس کے خلاف انسداد بدعنوانی میچ شروع کیا تھا۔کیوبا کے ریاستی کنٹرول کی حامل میڈیا نے کم ہی بدعنوانی کیسوں پر اطلاع دی ہے،لیکن کیوبا کے عہدیداروں یا خارجی تجارتی ایگزیکٹوز کے خلاف مقدموں کے بارے میں موقع بہ موقع ذکر کرتا ہے،جو کہ علامتی طور پر طویل قید کی سزاؤں کے ساتھ ختم ہو رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.