Live Updates

عمران خان کا دورہ میرپور ، ابرار الحق اور ڈی جے بٹ دورے کے حوالے سے ترانوں کو کمپوزنگ کریں گے،

ابرار الحق اور ڈی جے بٹ بیرسٹر سلطان چوہدری سے بھی اہم ملاقات کریں گے

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:36

عمران خان کا دورہ میرپور ، ابرار الحق اور ڈی جے بٹ دورے کے حوالے سے ترانوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) میرپور ضمنی الیکشن 25 مارچ کو عمران خان کے دورہ میرپور کے حوالے سے پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق اور ڈی جے بٹ دورے کے حوالے سے عمران خان سے متعلق ترانوں کو کمپوزنگ کریں گے جبکہ ابرار الحق اور ڈی جے بٹ عمران خان سے قبل بیرسٹر سلطان چوہدری سے اہم ملاقات کریں گے یہ آن لائن کو معلوم ہوا کہ ابرار الحق اور ڈی جے بٹ دورہ میرپور میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے عمران خان سے متعلق نئے ترانوں پر البم بنا رہے ہیں جس میں آزاد کشمیر‘ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خان سے متعلق قومی ترانے اور گانے کمپوز کئے جائیں گے اور دورے کو کامیاب بنانے کے لئے ابرار الحق اور ڈی جے بٹ جلد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کریں گے جس میں عمران خان کے دورہ آزاد کشمیر سمیت دورے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہو گا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنما میرپور کے ضمنی الیکشن میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :