گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریالغاری میں جرگے نے چوری کے الزام میں2نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دے دیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:20

گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریالغاری میں جرگے نے چوری کے الزام میں2نوجوانوں ..

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریالغاری میں جرگے نے چوری کے الزام میں2نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیاہے۔دونوں نوجوانوں کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود جرگے روکے نہ جا سکے ۔پنچایتوں کے تفتیش کے بغیر فیصلوں کے ذریعے لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریا لغاری میں چوری کے الزام کا مبینہ جرگہ وڈیرے انور لغاری کی سربراہی میں ہوا۔ جرگے نے چوری کے الزام میں دو نوجوانوں عبدالغنی اور محرم لغاری کے ہاتھ کاٹنے کی سزا سنا دی جس کے بعد دونوں نوجوانوں کو وڈیرے کے حکم کی پاسداری کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وڈیرے کے نام نہاد جرگے کے فیصلے کا نوٹس لیا جائے اور دونوں نوجوانوں کو وڈیرے کی قید سے آزاد کرایا جائے۔