سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حیدر علی مرزا نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حیدر علی مرزا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حیدر علی مرزا گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ میکلوڈ روڈ پر ادا کی گئی جس میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ ریاض محمود ، جامعہ المنتظر کے مہتمم حافظ سید ریاض حسین نقوی ، حافظ کاظم رضا سمیت سیاسی ،سماجی ، رفاہی شخصیات کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میکلوڈ روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کے موقع پر میکلوڈ روڈ کو دونوں جانب سے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا ۔ جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :