بھارت، ڈکیتی کے دوران 75 سالہ نن کا گینگ ریپ

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:21

بھارت، ڈکیتی کے دوران 75 سالہ نن کا گینگ ریپ

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ہندوستانی پولیس مغربی بنگال میں ڈکیتی کے دوران ایک 75 سالہ نن کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مغربی بنگال کی ریاست میں ایک اسکول میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے 12 افراد میں سے دو افراد کو گرفتار کئے جانے کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس انوج شرما کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نن کو زدوکوب اور گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دو افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے اور متاثرہ نن اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ واقع پر مقامی آبادی میں شدید اشتعال پھیل گیا اور شہریوں نے مین ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مامتا بانرجی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں واقع کو انتہائی 'حولناک حملہ' قرار دیتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے سخت ترین کارروائی عمل میں لائیں گی۔یہ خیال رہے کہ 2012 میں ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں چلتی ہوئی بس میں ایک طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعے کے بعد سے خواتین کے ساتھ بد سلوکی پر ہندوستانی عوام کا درعمل انتہائی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھی ملک بھر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گذشتہ دنوں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے دہلی میں ہونے والے گینگ ریپ کی ڈاکومنٹری جاری کی گئی تھی لیکن ہندوستانی حکومت نے عوامی ردعمل کے باعث اس پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :