کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے پرامید ہیں: یونس خان

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:37

کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے پرامید ہیں: یونس خان

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان آئرلینڈ کے خلاف میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی کیلئے پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم مثبت سوچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ”ہم مثبت سوچ رہے ہیں اور ہر میچ کو ناک آﺅٹ سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ کوارٹر فائنل کے بعد سیمی فائنل اورپھر فائنل کھیلیں“۔ٹیم سے ڈراپ کئے جانے سے متعلق سوال پر یونس نے کہا کہ ”کبھی تکلیف نہیں ہوئی، ہمیشہ یہی سوچ رہی ہے کہ ٹیم کیلئے جو اچھا ہے وہی ہو“۔