امریکا میں بچے کو اغوا کرنے والے شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:25

امریکا میں بچے کو اغوا کرنے والے شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) امریکا میں ایک بچے کواغوا کرنے والے شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ بچے کے ننھے بھائی بہنوں نے شور مچاتے ہوئے اغوا کار کا پیچھا کیا جس پر وہ بچے کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ واشنگٹن کے علاقےاسپراگ میں کچھ بچے ایک پارک میں کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک شخص آیا اور بچوں سے بات چیت شروع کردی۔ اس دوران اس نے اچانک اسٹرالر میں موجود دو سال کے بچے کو دبوچا اور بھاگ نکلا۔بچے کے بھائی بہن شور مچاتے ہوئے اس کے پیچھے بھاگے اور لوگوں سے بھی مدد طلب کی۔ اغوا کار بچے کو کچھ دور چھوڑکربھاگ نکلا۔پولیس نے اُس کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :