سری لنکن کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں ماہر نفسیات جیریمی سنیپ کا اہم کردار

اتوار 15 مارچ 2015 11:06

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی فتوحات میں ماہر نفسیات جیریمی سنیپ کا اہم کردار
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) سری لنکا کی فتوحات میں ماہر نفسیات جیریمی سنیپ اہم کر دار ادا کر رہے ہیں اور ورلڈ کپ میں ابتدائی ناکامیوں کے بعد انہوں نے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے میں کافی مدد کی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق انگلش کرکٹر جیریمی سنیپ کی خدمات پہلے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران حاصل کی گئی تھیں، پھر ورلڈ کپ کے دوران 12 دن کے لیے ان سے استفادہ کیا گیا لیکن جب ٹیم کو زیادہ فائدہ حاصل ہونا شروع ہوا تو خدمات آخر تک کیلیے حاصل کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :