فلم ”دل والے “ میں شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی پھر تہلکہ مچانے کو تیار،
یہ جوڑی بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے‘فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ 20 مارچ سے ہوگا
اتوار 15 مارچ 2015 11:52
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کی معروف جوڑی پھر سے فلم نگری کی زینت بننے جارہی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق فلمساز اور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ان کی نئی فلم”دل والے“ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں۔
اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ رْخ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی۔ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور روہت شیٹھی کے اشتراک سے بننے والی اس فلم کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ کسی بولی وڈ فلم کا ری میک ہے، تاہم روہت شیٹی نے اس بات کی تردید کردی۔(جاری ہے)
فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ 20 مارچ سے ہوگا۔
روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں 'چنائے ایکسپریس' اور 'سنھگم ریٹرنز' نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔اس فلم کے حوالے سے کافی عرصہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اورروہت نے فلم کا نام بھی راز رکھا تھا۔تاہم اب روہت کے مطابق شاہ رخ خان نے انھیں مشورہ دیا کہ اب اس فلم کی اسٹار کاسٹ کا اعلان کرکے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردینا چاہیے۔شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ نے اہم کردار ادا کیا۔1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے۔گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
-
اداکاری سے قبل اسکول میں بچوں کے ڈائپرز بھی تبدیل کیے،کیارا ایڈوانی
-
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
-
سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی کا چچا کے بارے میں شیکھر سمن کے کمنٹس پر سخت ردعمل
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.