غصے پر کنٹرول نہیں کر سکتی ہوں لوگوں کے منہ پر ہی اختلافی بات بھی کر دیتی ہوں ‘فلم سٹار میگھا

اتوار 15 مارچ 2015 11:59

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ غصے پر کنٹرول نہیں کر سکتی ہوں لوگوں کے منہ پر ہی اختلافی بات بھی کر دیتی ہوں ‘اپنے موڈ کی مالکن ہوں جو اچھا لگے وہی کام کر تی ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میگھا نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہو تی ہے کہ میری وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو مگر اس کے ساتھ اگر کوئی جھوٹ بولے یا غلط بات کریں تو اس پر مجھے بہت زیادہ غصہ آتا ہے جسکو میں کنٹرول نہیں کرسکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں فلم سٹار میگھا نے کہا کہ بلاوجہ مشورے دینے والوں کو پسند نہیں کرتی بلکہ اپنے موڈ کی مالکن ہو ں مجھے جو اچھا لگے وہی کام کر تاہوں اور اگر کسی سے بلاوجہ ناراض ہو جاؤں تو اس پر بعد میں مجھے افسوس سے بھی ہو تا ہے۔