ورلڈکپ2015ء، آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف

اتوار 15 مارچ 2015 12:21

ورلڈکپ2015ء، آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) ورلڈکپ 2015ء کے پول بی کے آخری میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو 238رنز کا ہدف دیدیا ہے۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 237رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جس میں آئرش ٹیم کے کپتان پورٹرفیلڈ 107رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کو پہلا نقصان 11 کے مجموعی سکور پر 3.3اوور میں سٹرلنگ 3 رنز پر احسان عادل کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

آئرش ٹیم کی دوسری وکٹ 56 کے مجموعی سکور پر گر جس میں جیوسی 11 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرے کھلاڑی این او برائن راحت علی کی بال پر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 86 تھا۔ بلبیرین حارث سہیل کی بال پر 18 رنز بنا کر 134 کے مجموعی سکور پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

پانچویں کھلاڑی ویلیم پورٹر فیلڈ 128 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 107رنز پر سہیل خان کی بال پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 182 تھا۔

پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی چھٹی وکٹ 403 اوور میں 189 کے مجموعی سکور پر گری جس میں ویلسن 29 رنز پر سہیل خان کی بال پر وہاب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آئر لینڈ کو ساتواں نقصان 204 کے مجموعی سکور پر ہوا جس میں تھومپسن 12 رنز پر راحت کی بال پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔برائن 8 رنز پر وہاب کی بال پر مقصود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 216 تھا۔

آئرلینڈ کی نویں وکٹ 230 کے مجموعی سکور پر گری جس میں مونی 13 رنز پر وہاب کی بال پر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کی آخری وکٹ 49.6اوور میں 237 کے مجموعی سکور پر ڈوکریل 11 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کے بالرؤں میں وہاب ریاض نے3، سہیل خان اور راحت نے 2,2 جبکہ احسان عادل اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں محمد عرفان کی جگہ احسان عادل اور یونس خان کی جگہ حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں کپتان مصباح الحق ، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سرفرازاحمد، عمر اکمل، وہاب ریاض، سہیل خان، صہیب مقصود اور راحت علی شامل ہیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار ہے اور ٹیم کی اب تک کی پرفارمنس پر مطمئن ہوں۔

متعلقہ عنوان :