Live Updates

عمران خان کی تبدیلی کا نام شادی ہے۔ غنویٰ بھٹو ،

کپتان بوسیدہ نظام کے ماہر کھلاڑیوں کے ساتھ کون سا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں،بے نظیر بھٹو اپنے ہی بنائے ہوئے طالبان کے ہاتھوں قتل ہوئیں، انٹرویو

اتوار 15 مارچ 2015 12:49

عمران خان کی تبدیلی کا نام شادی ہے۔ غنویٰ بھٹو ،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پیپلزپارٹی (شہید بھٹو گروپ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو اپنے ہی بنائے ہوئے طالبان کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ عمران خان کی تبدیلی کا نام شادی ہے۔ کپتان بوسیدہ نظام کے ماہر کھلاڑیوں کے ساتھ کون سا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھٹو خاندان نے اس ملک کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ایک انٹرویو میں غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا سے بہتر زرداری کو کوئی نہیں جانتا‘ بے نظیر سوئس مقدمات میں بری طرح پھنسنے کے بعد امریکی مدد سے مشرف کے ساتھ ڈیل کی کراچی میں بدامنی کی ذمہ داری طالبان کو پناہ دینے اور امن کمیٹیاں بنانے والوں پر عائد ہوتی ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات