وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ،

فوجی آپریشن ضرب عضب کے بعداعلا ن کئے جانے کا امکان

اتوار 15 مارچ 2015 13:04

وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ ۔ فوجی آپریشن ضرب عضب کے بعداعلا ن کئے جانے کا امکان ہے وفاقی حکومت نے سینئر قانون دان ، فاٹا سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر سے مکمل مشاورت پہلے کی ہے جو آئندہ چند روز تک شروع کئے جانے کا امکان ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے وفاقی وزارت قانون سے فاٹا اور دیگر قبائلی علاقوں بارے آئینی و قانونی رائے مانگی ہے کہ ان علاقوں کو صوبہ بنایا جائے تو کس قدر قانون سازی کی ضرورت ہو گی ۔

(جاری ہے)

1973 کے آئین کی دفعات ون اور 246 کے مطا بق قبائلی علاقہ جات کو وفاق میں شامل کیا گیا ہے اور اسی آئین کی دفعہ 247 میں پارلیمنٹ میں قبائلیوں کے لئے قانون سازی پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے حکومت ان آرٹیکلز میں ترمیم کرے گی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :