سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ پر امریکی سفارت خانہ بند

اتوار 15 مارچ 2015 14:44

سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ پر امریکی سفارت خانہ بند

ریا ض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو دن کے لیے اپنی قونصلر خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض، جدا اور ظہران میں قونصلر خدمات اتوار اور پیر کو بند رہیں گی۔بیان میں سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور اپنی کو نمایاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد تیل کے شعبے میں کام کرنے والے مغربی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔بیان کے مطابق’ اس کے پاس معلومات ہیں کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک افراد تیل سے مالا مال مشرقی صوبے میں لوگوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

‘بیان میں دہشت گرد تنظیم یا دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا کہ’تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور ملک میں دورانِ سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں۔

‘امریکی محکمہ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں سکیورٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب میں ماضی میں مغربی شہریوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔سعودی عرب کے کئی شہری شدت پسند دولتِ اسلامیہ میں شامل ہو چکے ہیں اور ان کی ملک میں واپسی کو سکیورٹی رسک قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :