عینی شاہد نے حملہ آور کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اتوار 15 مارچ 2015 14:50

عینی شاہد نے حملہ آور کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق زخمی عینی شاہد آکاش نے بتایاکہ اس کی دکان چرچ کے بالکل سامنے ہے اور دھماکے سے قبل حملہ آور اس کی دکان پر آیا تھا اور اس سے گپ شپ بھی کی اور تھوڑی دیر بعد حملہ ا ٓور چرچ کی جانب روانہ ہوا جب سیکیورٹی گارڈز نے اسے گیٹ پر روکا تواس نے خود کو مین گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا لیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے شیو کر رکھی تھی اور اس کی عمر 20سے 22سال کے درمیان تھی ۔

متعلقہ عنوان :