عورت مردہ بچوں کو فریزر میں کیوں رکھتی تھی؟

اتوار 15 مارچ 2015 15:04

عورت مردہ بچوں کو فریزر میں کیوں رکھتی تھی؟

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لڑکی میلس جیکب پر الزام ہے کہ اس نے مردہ بچوں کو فریزر میں رکھا ہوا تھا۔ عدالت نے میلس کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگرچہ الزامات سنگین ہیں مگر پھر بھی ملزمہ کو ضمانت کا حق حاصل ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ میلس کی ضمانت نہیں ہونی چاہیے ، کیونکہ نیو برائیٹن (جہاں وہ رہتی تھی) کے لوگوں نے درخواست دی ہے کہ وہ اسے اپنے درمیان دیکھنا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

میلس نے کہا کہ وہ کہیں اور رہے گی۔میلس کو اس شرط پر ضمانت دی ہے کہ وہ اندرون ملک سفر کرتے ہوئے قریبی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرےگی۔مقدمے کو 9 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ میلس کو پچھلے مہینے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب پولیس کو اس کے فریزر سے 5 بچوں کی لاشیں ملیں۔جب اس نے ضمانت کی درخواست دی تو بتایا کہ اس کا مرحوم بوائے فرینڈ اسے بُری طرح مارتا تھا۔ اس وجہ سے اس کے حمل ضائع ہوئے۔ وہ بچوں کو خود سے قریب رکھنا چاہتی تھی، اس لیے انہیں فریزر میں رکھ دیا۔

متعلقہ عنوان :