لڑکے کی قسمت تو جاگی تھی مگر وہ ہی سو رہا تھا

اتوار 15 مارچ 2015 15:04

لڑکے کی قسمت تو جاگی تھی مگر  وہ ہی سو رہا تھا

روزمیڈ، کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) کیلیفورنیا لاٹری کا کہنا ہے کہ ایک ملین ڈالر پاور بال جیک پاٹ کی انعامی رقم سکولوں میں عطیہ کر دی جائے گی۔ اس انعامی رقم کو جیتنے والےلڑکے نے اپنا انعامی ٹکٹ گم کر دیا تھا۔ لاٹری انتظامیہ نے لڑکے کو ٹکٹ ڈھونڈے کے لیے 180 دن دئیے تھے، مگر وہ ان 6 مہینوں میں ٹکٹ نہیں ڈھونڈ پایا۔

(جاری ہے)

لاٹری انتظامیہ کا کہنا ہے جب اس ٹکٹ پر انعام نکلا تو انہوں نے سیکورٹی کیمروں کی فوٹیج سےلڑکے کی تصویر نکال کر شائع کی کہ وہ آ کر انعام لے جائے ، مگر لڑکے نے آکر انہیں کہا کہ اس کا ٹکٹ کھو گیا ہے۔ جس پر اسے 6 ماہ کی مہلت دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکا نہیں آیا اس لیے 1,098,624ڈالر کی رقم سکولوں کو دی جائے گی ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ 30 سال کے عرصے میں کُل ملا کر تقریباً 80 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم لوگوں نے کلیم نہیں کی۔ 2013 اور 2014 کے مالی سال میں بھی 20 ملین ڈالر جیتنے والے نے اپنا انعامی ٹکٹ کھو دیا تھا۔