عبادت گاہوں پر خوکش حملے دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہیں،لبنیٰ فیصل

اتوار 15 مارچ 2015 15:53

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء)مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ فیصل نے یوحنا آباد چرچ پر خود کش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پر خوکش حملے دہشتگردوں کی بزدلی کا ثبوت ہیں،پنجاب حکومت دھماکے میں جابحق اور زخمی ہونے والے کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتی ہے ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کواعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کریں،لبنیٰ فیصل نے مزید کہا آپریشن ضرب عضب کا ریکشن سامنے آرہا ہے قوم کو مضبوط ہونا پڑے گاپاک فوج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی ،یوحنا آباد چرچ پر خود کش حملہ ایک عظیم سانحہ ہے مسیحی برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا ،اس واقع کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی ہے جو جلد اپنی رپورٹ پیش کردے گی ،دہشتگرد اپنی گنونی حرکتوں سے بہادر قوم کو کمزور نہیں کرسکتے ،اگر یہ واقع سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی وجہ سے پیش آیا ہے ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔