(ن) لیگ لاہور میں امن قائم نہیں کرسکی تو پنجاب میں امن کس طرح قائم کرے گی‘ عابد حسین صدیقی

اتوار 15 مارچ 2015 16:17

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ یوحنا آبادمیں ہونے والے دھماکے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور میں امن قائم نہیں کرسکی تو پنجاب میں امن کس طرح قائم کرے گی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی ہے اب حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دوٹوک اور واضح پا لیسی اختیار کرے اور قوم کو بتائے کہ اس کا اس وقت واضح موقف کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس مقصد کے لئے ہر سطح پر حکو مت کا ساتھ بھی دیں گے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سب جماعتوں کو پاک فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ان کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :