اداکارہ میرا کو اب ایدھی بننے کا شوق

اتوار 15 مارچ 2015 16:19

اداکارہ میرا کو اب ایدھی بننے کا شوق

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) اداکارہ میرا نے نئی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی عبدالستار ایدھی جیسا مقام حاصل کروں جس کیلئے میں بھر پوری سماجی خدمات کا جذبہ رکھتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اپنی اس نئی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ سماجی کاموں کے لئے دن رات کو ششیں کر رہی ہیں اور وہ فلاحی کاموں میں عبدالستار ایدھی صاحب جیسا مقام حاصل کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے ٹرسٹ اسپتال بنا رہی ہوں اور اس کے مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

متعلقہ عنوان :