محمد عرفان کا ورلڈ کپ ختم ہونے کا خطرہ

اتوار 15 مارچ 2015 17:25

محمد عرفان کا ورلڈ کپ ختم ہونے کا خطرہ

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ 2015ء میں شریک قومی ٹیم کی باؤ لنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے محمد عرفان کی میگا ایونٹ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئر لینڈ کے خلاف میچ میں کمنٹری کر نے والے پاکستان کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ محمد عرفان جس انجری کا شکار ہوئے ہیں عام طور پر اسے ٹھیک ہونے کے لیے دو ہفتے درکار ہوتے ہیں ۔

وسیم اکرم کے مطابق عرفان کے انجری کی رپورٹ اب تک نہیں آئی ہے تاہم اگر رپورٹ میں عرفان کی انجری کی نوعیت سنگین ہوئی تو عرفان کو ٹھیک ہونے کے لیے دوہفتے درکار ہوں گے جب کہ ردھم میں آنے کے لیے انہیں مزید وقت درکار ہوگا ۔ یاد رہے کہ محمد عرفان متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران کولہے کی تکلیف کا شکا رہو گئے تھے ۔